حیدرآباد ۔ 19 نومبر (سیاست نیوز) مادھاپور پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے دیڑھ کیلو گانجہ و دیگر نشیلی اشیاء کو ضبط کرلیا۔ پولیس نے یا دو بیکری مادھاپور میں دھاوا کرتے ہوئے 27 سالہ نرنجن شاہ 29 سالہ وی درگاہ پرساد ، 26 سالہ کے گوتم کرشنن اور 20 سالہ پی ارجن کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 1.5 کیلو گانجہ 88 ویڈ ایتل کی بوتلیں، ایک مشن 20 ہزار نقد رقم 6 موبائیل فون اور تین موٹر سائیکلوں کو ضبط کرلیا۔ ع