ہاسٹل آرگنائزر ستیہ پرکاش کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کے الزام میں گرفتار
حیدرآباد ۔ 16 اگست (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ مادھاپور میں واقع ایک ہاسٹل پر خواتین نے حملہ کردیا۔ برہم خواتین کا ایک گروپ گرلز ہاسٹل پہنچا اور ہاسٹل چلانے والے شخص ستیہ پرکاش پر حملہ کردیا۔ خواتین نے اس این بی پی ایگزیکٹیو ویمن ہاسٹل پر توڑپھوڑ مچائی۔ خواتین کے اس احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے سبب علاقہ میں سنسنی پیدا ہوگئی۔ خواتین نے ہاسٹل آرگنائزر ستیہ پرکاش پر کمسن بچی کی عصمت ریزی کا الزام لگایا۔ اس ہاسٹل میں ایک 16 سالہ لڑکی بھی رہتی ہے۔ ستیہ پرکاش پر برہم خواتین نے عصمت ریزی کا الزام لگایا۔ ڈائیل 100 کے ذریعہ حاصل شکایت پر پولیس مقام واردات پہنچی اور خواتین کے ساتھ ساتھ ستیہ پرکاش کو بھی حراست میں لے لیا اور معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے۔ ستیہ پرکاش کا کہنا ہیکہ یہ ہنگامہ پہلی مرتبہ نہیں ہے اس سے قبل بھی ہاسٹل کے تعلق سے اس طرح کا جھگڑا ہوا تھا۔ ستیہ پرکاش اپنے آپ کو بے گناہ مانتا ہے اور تحقیقات کا خود مطالبہ کررہا ہے۔ ستیہ پرکاش کا کہنا ہیکہ اس نے کسی لڑکی کی عصمت ریزی نہیں کی۔ پولیس مادھاپور مصروف تحقیقات ہے۔ع