مادھا پور میں ایک شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/7 جون، ( سیاست نیوز) مادھا پور کے علاقہ میں ایک شخص نے درخت سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ70 سالہ راملو جو لاولد تھا اس نے اولاد نہ ہونے کے غم میں دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا۔ راملو پیشہ سے جے سی بی ڈرائیور تھا جو سنم چیرو ہٹس علاقہ میں رہتا تھا۔ یہ شخص شراب کے نشہ کا عادی تھا اور کثرت سے شراب نوشی کرتا تھا۔ اولاد نہ ہونے کے سبب یہ شخص بہت پریشان رہتا تھا اور اکثر بیوی سے جھگڑتا تھا۔ گزشتہ روز دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا تھا اوراس جھگڑے کے بعد اس شخص نے ناریل کے درخت سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔