مادھا پور میں مالی پریشانیوں سے تنگ آکر نوجوان کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/31 جولائی، ( سیاست نیوز) مادھا پور کے علاقہ میں کیونٹ اسکام سے متاثرہ ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ مادھا پور پولیس نے اس کی شناخت 31 سالہ اروند کی حیثیت سے کرلی ہے جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا اور مادھا پور کے علاقہ میں رہتا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اروندنے کیونٹ میں 20 لاکھ روپئے کی سرمایہ کاری کی تھی جو گزشتہ چند دنوں سے کافی پریشانی میں تھا جس نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔