مادھا پور میں مزدور کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد ۔4۔اکتوبر (سیاست نیوز) مادھا پور کے علاقہ میں ایک مزدور کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ کام کے دوران عمارت میں سانس لینے میں تکلیف کے سبب 32 سالہ رامچندر سیانی فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سہانی دیواریہ ضلع اترپردیش سے تعلق رکھتا تھا جو یہاں رحمت نگر یوسف گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ پیشہ سے مزدور رامچندر سہانی مادھا پور میں ایک زیر تعمیر عمارت میں کام کرتا تھا ۔ گزشتہ روز کام کے دوران اسی نے اپنے ساتھیوں سے بتایا کہ اسے سانس لینے میں تکلیف ہورہی ہے ، اس دوران سہانی کی صحت بگڑ گئی اور اس کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ع
شمس آباد میں سڑک حادثہ، خاتون ہلاک
حیدرآباد ۔4۔اکتوبر (سیاست نیوز) شمس آباد کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ شمس آباد پولیس کے مطابق 25 سالہ مسرت بیگم جو توند پلی علاقہ کے ساکن شیخ ابراہیم کی بیوی تھی، کل سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں مسرت بیگم فوت ہوگئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق کل شام گھانسی میاں گوڑہ علاقہ میں مسرت بیگم سڑک عبور کرنے کے دوران ایک نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر فوت ہوگئی۔ ع