مادھبی بُچ نے ابھی تک استعفیٰ کیوں نہیں دیا؟ : راہول گاندھی

   

نئی دہلی : لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ ہنڈن برگ کی دوسری تحقیقی رپورٹ میں یہ واضح ہے کہ سیکوریٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا۔ ایس ای بی آئی کی چیئرپرسن مادھبی پوری بُچ نے خود اسی کمپنی میں سرمایہ کاری کی تھی جو شیئر گھپلے کی تحقیقات کر رہی ہیں، لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ حکومت نے ابھی تک ان کا استعفیٰ نہیں لیا ہے ۔ گاندھی نے کہا کہ ایس ای بی آئی کی چیئرمین، جو چھوٹے خوردہ سرمایہ کاروں کے اثاثوں کی حفاظت کی ذمہ دار ہیں، پر سنگین سمجھوتہ کرنے کا الزام ہے ۔ دیانتدار سرمایہ کاروں نے حکومت پر سوالات اٹھائے ہیں اور انہیں جواب ملنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ سیبی کی چیئرمین مادھبی پوری بُچ نے ابھی تک استعفیٰ کیوں نہیں دیا؟ اگر سرمایہ کار اپنی محنت سے کمائی گئی رقم کھو دیتے ہیں تو کون جوابدہ ہوگا۔ وزیراعظم مودی، سیبی چیئرمین یا گوتم اڈانی۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ یہ بہت سنگین معاملہ ہے اور ملک کی سپریم کورٹ کو اس معاملے کا از خود نوٹس لینا چاہیے ۔ اب یہ بالکل واضح ہو گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جے پی سی کی تحقیقات سے اتنے خوفزدہ کیوں ہیں اور اس سے کیا انکشاف ہو سکتا ہے ۔