مادھوری ڈکشٹ مداحوں سے ملاقات کیلئے پرجوش

   

ممبئی، 31 اکتوبر (آئی اے این ایس):بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ 2025ء میں امریکہ کے چھ شہروں ٹورنٹو، نیویارک، نیوجرسی، ہیوسٹن، شکاگو اور بوسٹن میں مداحوں سے ملاقات کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔ مادھوری نے کہا کہ مداحوں سے بالمشافہ ملاقات ہمیشہ خوشی کا باعث ہوتی ہے، ان کی محبت اور توانائی کچھ خاص ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلی بار بھی بیرونِ ملک دورے کے دوران کئی یادگار لمحات گزرے، جن میں ایک ننھی بچی کا ان کے گانے پر رقص کرنا سب سے یادگار رہا۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ ایک خاتون نے انہیں بتایا کہ ان کی فلم نے اسے زندگی میں ہمت دی، جو مادھوری کے مطابق مداح کی اصل طاقت ہے۔