مادھوی لتا کو بی جے پی ہائی کمان کی سرزنش

   

حیدرآباد 18 جولائی (سیاست نیوز) بی جے پی ہائی کمان نے راجہ سنگھ کے استعفیٰ پر مادھوی لتا کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ مادھوی لتا کے بیان سے پارٹی میں پرانے اور نئے قائدین کے مسئلہ پر بحث چھڑچکی ہے۔ سوشیل میڈیا میں مادھوی لتا کے بیان پر بی جے پی حامیوں میں شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پارٹی ریاستی قیادت نے مادھوی لتا کے بیانات سے ہائی کمان کو واقف کرایا اور انہیں پابند کرنے کی تجویز پیش کی ۔ ہائی کمان نے مادھوی لتا کو بیان بازی سے گریز کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ اگر وہ پارٹی لائین سے تجاوز کرتی ہے تو ان کا حشر بھی راجہ سنگھ کی طرح ہوگا۔ ہائی کمان نے راجہ سنگھ کے استعفیٰ پر قائدین کو بیان بازی سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔ 1