ماؤنٹ مونگانوئی (نیوزی لینڈ)، 4 اکتوبر (یو این آئی) شان ایبٹ (تین وکٹ)، جوش ہیزل ووڈ اور جیویر بارٹلیٹ (دو، دو وکٹ) کی شاندار گیندبازی کے بعد کپتان مچل مارش (103 ناٹ آؤٹ) کی زبردست کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا نے ہفتہ کو تیسرے ٹی20میچ میں نیوزی لینڈ کو 12 گیندیں باقی رہتے تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ اسی کے ساتھ آسٹریلیا نے تین میچوں کی سیریز 2-0 سے جیت لی۔ ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔ نیوزی لینڈ کے 156/9 کے بعد ٹارگٹ کے تعاقب میں آسٹریلیا کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ کیوی بولنگ اٹیک کے سامنے مارش کو چھوڑ کر کوئی بھی آسٹریلیائی بلے باز زیادہ دیر تک نہ رک سکا۔ مارش ایک کنارے جمے رہے اور جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی۔ میتھیو شارٹ (7)، ٹم ڈیوڈ (3)، الیکس کیری (1) اور مارکس اسٹوئنس (2) کو جمی نیشم نے آؤٹ کیا۔ مارش نے آخرکار جیت دلائی۔