ماروتی سوزوکی کمپنی کے پلانٹوں میں دو دن کام بند ، کارو ں کی فرو ختگی میں 33فیصد کمی

,

   

منسیار۔4ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی موٹر کار بنانے والی سب سے بڑی ماروتی سوزوکی منسیار ( ہریانہ) اور گروگرام میں واقع اپنے پلانٹ میں کوئی مسافر بردار کار 7ستمبر اور 9ستمبر کو تیار نہیں کرے گی ۔ اس کمپنی کے دونوں پلانٹس میں ہر سال 15لاکھ موٹریں تیار کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے ۔ کمپنی نے دو دن کار تیار نہ کرنے کا فیصلہ اس لئے کیا ہے کہ ماہ اگست میں اس کی موٹر کاروں کی فروختگی میں تقریباً 33فیصد کمی واقع ہوگئی تھی ۔