ماروتی سوزوکی کے منتخب ماڈلس کی قیمتوں میں کمی

   

نئی دہلی۔25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے سب سے بڑی کار بنانے والی کمپنی ماروتی سوزوکی نے چہارشنبہ 25 ستمبر سے اپنے چند منتخب ماڈل کی گاڑیوں کی قیمتوں میں 5 ہزار روپئے کی کمی کا اعلان کیا ہے۔ ان ماڈلس میں آلٹو 800، آلٹو K10، سویفٹ ڈیزل، کولیریو، بلینو ڈیزل، اگنیس، ڈیزائر ڈیزل، ٹور ایس ڈیزل، وٹارا بریزا اور ایس کراس شامل ہیں۔ ان گاڑیوں کی قیمتیں 2.93 لاکھ اور 11.49 لاکھ روپیوں کے درمیان ہیں۔