نیویارک : اقوام متحدہ کے امور حقوق انسانی کے نائب مشیر مارٹن گریفیتھس نے اپنا دورہ ترکی ملتوی کر دیا ہے۔گریفیتھس نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے وہ 20 تا 21اپریل کو کیے جانے والے دورہ ترکی کو فی الوقت ملتوی کر رہے ہیں۔مارٹن گریفیتھس نے کہا تھا کہ وہ روس کے یوکرین پر حملوں کے باعث انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی بحالی اور امداد انسانی جیسے موضوعات پر بات چیت کے لئے ترکی کا دورہ کریں گے۔