مارٹینا ہنگس ماں بن گئیں

   

پیرس۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق عالمی نمبر ایک اور پانچ مرتبہ کی گرینڈ سلام چمپین مارٹینا ہنگس ماں بن گئیں جیسا کہ ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ 38 سالہ ہنگس نے ٹوئٹ کے ذریعہ اطلاع دی ہے کہ وہ اور ان کے شوہر ہیرالڈ لی مان نے نئے مہمان کا خیرمقدم کیا ہے اور اب ہم تین ہوچکے ہیں۔ ’’سوئس مس‘‘ کے نام سے مشہور مارٹینا ہنگس نے 2017ء میں کھیل سے کنارہ کشی اختیار کی تھی اور اب وہ سرینا ولیمس اور وکٹوریہ ایزرنکا کے ساتھ عالمی نمبر ایک کے مقام پر فائز ہونے کے علاوہ ماں ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔