پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ کندھئ علاقے کے تالا گاوں میں بدھ کی شام آشنائی کے معاملے میں ہوئ پنچایت کے بعد مار پیٹ میں جہاں معشوقہ کی موت ہوگئ ،وہیں دونوں فریق کے 9 افراد زخمی ہوگئے۔ متوفیہ کے بھائی نے عاشق کے اہل خانہ پر پھانسی پر لٹکا کر قتل کا الزام لگایا ہے ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ انوراگ آریہ نے بتایا کہ تالا گاوں کے رامو اور رام برن پڑوسی ہیں ۔ جہاں رامو کے بیٹے راج کمار عرف راجا 18 و رام برن کی بیٹی سادھنا 17 کے مابین آشنائ تھی ،وہیں راموں کا بیٹا راج کمار عرف راجا 27/28 اکتوبر کی شب سادھنا کو ساتھ لے کر میلہ دیکھنے گیا تھا ۔میلے سے واپسی پر سادھنا راج کمار عرف راجا کے گھر رک گئی ،جس کے بعددونوں فریقوں میں کہا سنی ہونے لگی تو گاوں پردھان اجودھیا پرساد پہونچے اور پنچایت میں فرمان سنایا کہ لڑکا لڑکی اپنے اپنے گھر رہیں گے ۔فیصلے کے بعد سادھنا اپنے گھر چلی گئ ۔شام کو پھر فریقین میں جھڑپ ہوئی اور بات بڑھ گئی۔
