نر سنگھ پور، 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے ضلع نر سنگھ پور کے گوٹیگاوں تھانہ علاقہ میں موٹر سائیکل سوار نوجوانوں سے مارپیٹ کے معاملے میں آج مرکزی وزیر پرہلاد پٹیل کے بیٹے پربل پٹیل سمیت چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس معاملے میں ایک درجن لوگوں کو نامزد ملزم قرار دیا گیا ہے ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ گروکرن سنگھ نے بتایا کہ اس معاملے میں ابھی تک چار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔ دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے چار ٹیم کی تشکیل دی گئی ہے ۔ مسٹر سنگھ نے مرکزی وزیر پرہلاد پٹیل کے بیٹے پربل پٹیل کے پکڑے جانے کی تصدیق کی ہے ۔
