حیدرآباد ۔2مارچ ( سیاست نیوز) ریزرو بینک آف انڈیا کی فہرست کے مطابق مارچ 2020ء کے 31 دن کے منجملہ 13 دن اکثر بینکس جو اہم تہواروں ، قومی و ہفتہ واری تعطیلات کے سبب بند رہیں گی ۔ مارچ 2020ء کا سب سے بڑا تہوار ہولی رہے گا ۔ یہ تہوار 10مارچ کو منایا جائے گا ۔ یکم مارچ کو اتوار تھی ، 6 مارچ کو اڈیشہ میں یوم پنچایت راج رہے گا ۔ 6مارچ کو میزورم میں چھپ چارگٹ تہوار منایا جائے گا ۔ 8مارچ کو اتوار رہے گی ،9 مارچ کو اترپردیش میں حضرت علی کرم اللہ وجہہؒ کے یوم ولات کی تعطیل رہے گی، 10مارچ کو ہولی منائی جائے گی ۔ 14مارچ کو دوسرا ہفتہ رہے گا ، 15 اور 22مارچ کو اتوار رہیں گے ۔ 23مارچ پیر کو ہریانہ میں یوم شہید بھگت سنگھ منایا جائے گا ،25 مارچ چہارشنبہ کو کرناٹک آندھراپردیش ، مہاراشٹرا ، منی پور اور جموں و کشمیر میں 26مارچ جمعرات کو راجستھان ، مدھیہ پردیش اور اتراکھنڈ میں چھتیس چاند تہوار منایا جائے گا ۔ 27 مارچ جمعہ کو سارہل تہوار منایا جائیگا ۔ 28 مارچ کو چوتھا ہفتہ اور 29مارچ کو اتوار رہے گا ۔