حیدرآباد : کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی اینڈ ہیلتھ سائنسیس نے مارچ و اپریل میں ایم بی بی ایس امتحانات کی تیاری کرلی ہے۔ یونیورسٹی کے مطابق ایم بی بی ایس سال اول کے طلبہ جنہوں نے تعلیمی سال 2016-17ء، 2017-18، 2018-19ء میں داخلہ لیا ۔ وہ سال اول امتحانات میں شرکت کے اہل ہیں۔ 23 مارچ سے امتحان کا آغاز ہوگا۔ سال 2016-17ء میں جن طلبہ کے داخلہ کو یونیورسٹی نے منظوری دی ، وہ ایم بی بی ایس پارٹ II امتحانات میں شرکت کے اہل ہیں، جس کا آغاز 6 اپریل سے ہوگا۔ پریکٹیکل، کلینیکل اور وائیوا امتحانات کی تاریخوں کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔ ایسے امیدوار جن کی حاضری 75% ہے، اور جنہوں نے انٹرنل اسسٹمنٹ امتحانات میں 35% نشانات حاصل کئے ہیں، وہ امتحانات میں شرکت کے اہل ہیں۔ امتحان کے اوقات صبح 10 تا دوپہر 12:30 بجے رہیں گے۔ فی مضمون 600 روپئے امتحانی فیس مقرر کی گئی ہے۔