مارچ میں بینک 5 دن بند رہیں گے

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ملک بھر کے پبلک سیکٹر بینکوں کے لاکھوں ملازمین نے آئندہ ماہ ایک اور ہڑتال کرنے کی دھمکی دی ہے ۔ 31 جنوری اور یکم فروری کو دو روزہ بینک ہڑتال کے بعد اب یہ ہڑتال آئندہ ماہ مارچ میں کی جائیگی ۔ جس سے بینک پانچ دن کیلئے بند رہیں گے ۔ اے ٹی ایمس بھی مارچ کے دوسرے ہفتہ میں پانچ دن کیلئے بند رہیں گے ۔ بینک ایمپلائز فیڈریشن آف انڈیا اور آل انڈیا بینک ایمپلائز اسوسی ایشن نے 11 مارچ تا 13 مارچ 3 روزہ ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ دوسرے ہفتہ کی تعطیل اور اتوار کے باعث بینک مسلسل پانچ دن بند رہیں گے ۔۔