مارچ میں مہاراشٹرا میں بی جے پی حکومت ہوگی : رانے

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : مرکزی وزیر نارائن رانے جو چیف منسٹر مہاراشٹرا ادھو ٹھاکرے کے کٹر مخالفین میں سے ہیں ، انہوں نے آج حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ مارچ2022 ء تک بی جے پی حکومت قائم ہوجائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹھاکرے حکومت گرے گی اور بی جے پی ریاستی حکمرانی سنبھالے گی ۔ نارائن سے جئے پور کے بعض میڈیا نمائندوں نے ایک سوال کیا تھا جس کے جواب میں مرکزی وزیر نے کہا کہ آپ عنقریب مہاراشٹرا کی حکمرانی میں تبدیلی دیکھیں گے ۔ اس دعوے کے تعلق سے پوچھنے پر نارائن نے کہا کہ کوئی حکومت کی تشکیل یا کوئی حکومت کے بکھرنے کے معاملے میں بعض باتیں راز میں رکھی جاتی ہیں ۔