حیدرآباد سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو متنبہ کیا ہے کہ وہ دوبارہ ملک میں لاک ڈاؤن نہ لگائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے بیچ اگر وزیر اعظم مودی مارچ 2020 کی غلطی کو دہراتے ہیں تو یہ بہت مشکل ہوگا۔ اے ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد ایک بار پھر ملک میں لاک ڈاؤن لگانا چاہتے ہیں۔ اویسی نے اپنی تقریر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں ، وہ کہہ رہے ہیں کہ ایسا نہ ہو کہ 2 مئی کو مغربی بنگال ، آسام ، تمل ناڈو اور پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات کے نتائج جیسے ہی آئیں گے، وزیر اعظم مودی رات کو آٹھ بجے آکر کہیں گے ، بھائیوں اور بہنوں لاک ڈاؤن۔
