مارچ2020ء تک دو لاکھ ڈبل بیڈروم گھروں کی تعمیر

   

حیدرآباد ۔16ستمبر ( این ایس ایس ) وزیر عمارات و شوارع وی پرشانت ریڈی نے اسمبلی کو آج مطلع کیا کہ حکومت مارچ 2020ء تک غریبوں کیلئے دو لاکھ ڈبل بیڈروم گھر تعمیر کرے گی ۔ وقفہ سوالات کے دوران انہوں نے ارکان اسمبلی کے سوالات کا جواب دیا کہ حکومت کی فلیگ شپ اسکیم پر کام جاری ہے اور غریبوں کو مفت گھروں کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے ۔ یہ اسکیم ملک بھر میں اپنی نوعیت کی پہلی منفرد اسکیم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کا سارا کریڈٹ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کو جاتا ہے جنہوں نے غریبوں کو امکنہ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے اس اسکیم کو متعارف کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کو یہ سہولت کی بروقت فراہمی کیلئے ریاستی وزیر آئی ٹی اور بلدی نظم و نسق بھی غیر معمولی دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں ۔ حیدرآباد کے قطب اللہ پور میں 12,756گھر تعمیر کئے جارہے ہیں ۔