مارکرم کی قیادت میں 15 رکنی افریقی ٹیم کا اعلان

   

جوہانسبرگ ۔ نیوزی لینڈ کے بعد جنوبی افریقہ نے بھی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ جنوبی افریقہ ایسا کرنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے، جنوبی افریقہ کی 15 رکنی ٹیم کی کمان ایڈن مارکرم کے ہاتھ میں ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ 15 کھلاڑیوں میں سے آدھے سے زیادہ آئی پی ایل کھیل رہے ہیں۔ اس کے علاوہ دوکھلاڑیوں کے انتخاب نے بہت حیران کیا ہے۔ آئی سی سی کے کسی ایونٹ میں یہ پہلا موقع ہوگا جب ایڈن مارکرم جنوبی افریقہ کی کپتانی کرتے نظر آئیں گے۔ جنوبی افریقہ کے دوکھلاڑیوں کے نام جن کے انتخاب نے حیران کر دیا ہے وہ ہیں کوئنٹن ڈی کاک اور اینرچ نوکیا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کرکٹ جنوبی افریقہ نے ان دونوں کھلاڑیوں کو ان کے سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر رکھا ہے۔ کمرکی تکلیف کی وجہ سے نوکیا ستمبر 2023 سے بین الاقوامی کرکٹ سے دور ہیں۔ ساتھ ہی سال 2022 میں ٹسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے والے ڈی کاک نے بھی 2023 ورلڈکپ کے بعد ونڈے کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کردیا ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ۔ ایڈن مارکرم (کپتان)، اوٹنل بارٹمین، جیرالڈ کوٹزی، کوئنٹن ڈی کوک، بیورن فورٹوئن، ریزا ہینڈرکس، مارکو جانسن، ہینرک کلاسن، کیشو مہاراج، ڈیوڈ ملر، اینریچ نورکیا، کاگیسو ربادا، ریان رکیلٹن، ٹریبیز سٹمبسی اور ریان ریکیلٹن۔ ریزرو کھلاڑی : ناندرے برگر اور لونگی نگیڈی۔