مارکٹس میں ترکاری سے نکلنے والے کچہرے کو توانائی میں تبدیل کرنے کا منصوبہ

   


اے پی اور مدھیہ پردیش میں ویسٹ ۔ ٹو ۔ انرجی یونٹس کا عہدیداروں کی ٹیم کی اسٹیڈی
حیدرآباد :۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے شہر حیدرآباد میں ہر روز کئی بڑے ترکاری اور فروٹ مارکٹس بشمول رعیتو بازاروں میں ترکاریوں وغیرہ سے نکلنے والے کئی ٹن کچہرے کا استعمال کرتے ہوئے اس سے بہترین انداز میں استفادہ کرنے کا منصوبہ ہے ۔ بصورت دیگر یہ کچہرا ڈالنے کے مقامات پر چلا جائے گا ۔ حکومت کے پلان کے ضمن تلنگانہ اسٹیٹ اگرو ۔ انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن (TS-Agros) اور اگریکلچرل مارکیٹنگ اور دیگر عہدیدار مہیندرا اینڈ مہیندرا کے اشتراک سے اندور ، مدھیہ پردیش اور آندھرا پردیش میں تروپتی ، پدوگرالہ اور ادونی میں چلائے جارہے ویسٹ ٹو انرجی پلانٹس کا دورہ کر کے اور یہاں بھی اس طرح کے پلانٹس شروع کرنے کے امکانات کا جائزہ لیں گے اور اس سے متعلق امور کی اسٹیڈی کریں گے ۔ یہاں چہارشنبہ کو منعقدہ ٹی ایس اگرو۔ انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے اجلاس میں وزیر زراعت ایس نرنجن ریڈی نے کہا کہ حکومت اس سلسلہ میں اس ٹیم کی جانب سے رپورٹ داخل کرنے کے بعد کوئی فیصلہ کرے گی ۔ ریاست میں ترکاریوں کی پیداوار کو بڑھانے کے منصوبوں کے تناظر میں یہ اسٹیڈی اہمیت کی حامل ہے ۔ عہدیداروں نے کہا کہ ایرا گڈہ رعیتو بازار میں ایک این جی او کی مدد سے ایک بائیو گیس پلانٹ قائم کیا جاچکا ہے تاکہ ترکاریوں سے نکلنے والے کچہرے کا استعمال کرتے ہوئے گیس پیدا کرتے ہوئے وہاں کنٹین کو سربراہ کیا جائے ۔۔