مارکٹوں میں جم غفیر، ذمہ دار آپ خود ہوں گے: پاکستانی وزیرصحت

   

اسلام آباد۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ مارکیٹوں اور دکانوں میں لوگوں کا جمِ غفیر دیکھا جا رہا ہے، اس کے نتائج جو بھی ہوں گے ذمہ دار آپ خود ہوں گے، کسی کو ذمے دارنہیں ٹھہرا سکتے۔ایک بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ دکانوں اور ریل سمیت ٹرانسپورٹ کے لیے ایس او پیز بنائے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 50 سال سے زائد عمر کے لوگ اجتماعات میں جانے سے گریز کریں۔