مارکٹ میں نقلی نوٹوں کا چلن ،عوام کو چوکس رہنے کا مشورہ :کمشنر پولیس رچہ کنڈہ

   

حیدرآباد /10 فروری ( سیاست نیوز ) مارکٹ میں نقلی کرنسی سے چوکس رہنے کی عوام سے درخواست کرتے ہوئے کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مہیش بھگوت نے کہا کہ عوام کو نوٹوں سے بچنے کیلئے پولیس کی مدد کریں ۔ انہوں نے کہا کہ نقلی نوٹ کی جانچ اور تصدیق کیلئے اب بنک کیاشیر یا پھر کسی مشین کی ضرورت نہیں ہے ۔ عوام خود ہی اس کی اپنے طور پر جانچ کرسکتے ہیں۔ اس بات کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے عوام مفسر مشورہ دیا اور خود اس فارمولہ پر مشق کرتے ہوئے عوام کو ترغیب دی کہ وہ شبہ کی بنیاد پر سفید کاغذ پر نوٹ کو رکھتے ہوئے کریان کلرس کی مدد سے ان کی جانچ کرسکتے ہیں کریان کلر کو نوٹ پر مشق کرنے سے نوٹ کی اصلیت واضح ہوجاتی ہے ۔ لہذا عوام چوکس رہیں ۔ انہوں نے عوام کو تاکید کی کہ وہ نقلی نوٹ کی تصدیق کے بعد ہی اس نوٹ کو پھاڑیں اور نہ جلائیں بلکہ پولیس کو اس کی اطلاع کردیں تاکہ اس خاطیوں کے نٹ ورک کا پتہ چل سکے ۔ بلکہ فوری طور پر ڈائل 100 یا پورا رچہ کنڈہ کے واٹس ایپ نمبر 9490617111 پر اطلاع کریں ۔ ع