مارکیٹ کمیٹی چیئرمین ایس اے راجو امرچنتہ اپنے عہدے کا جائزہ لیا

   

Ferty9 Clinic

آتماکور :آتماکور مارکیٹ یارڈ کمیٹی کے چئیرمین کے طور پر ایس اے راجو امرچنتہ اور وائس چیرمین کے طور پر وینو گوپال ریڈی نے اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرلیا ہے اس موقع پر انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے اور تہنیت بھی پیش کی گئی ہے اس موقع پر صحافیوں میں محمد رفیع، اشوک کمار، انجیلو، مئپال، چینا کورمرنا، گوپال، جناردھن، اور پارٹی قائدین کواپریشن ممبر محمد محمود بابواور دیگر موجود تھے۔

کانگریس کے مہا دھرنا میں شرکت کی اپیل
بھینسہ : بھینسہ میں کسان اسوسی ایشن ضلع نرمل سکریٹری جے راجو نے میڈیا کو بتایا کہ آج یعنی بروز جمعرات کسانوں کے مسائل پر مبنی مہا دھرنا حیدرآباد کے اندرا پارک پر منظم کیا جارہا ہے جس میں قومی کسان لیڈر راکیش ٹکیت شرکت کرینگے انھوں نے ضلع نرمل بلخصوص بھینسہ ڈیویڑن کے کسانوں سے کثیر تعداد میں شرکت کو یقینی بنانے کی خواہش کی۔