مارک ووڈ کی پہلے ٹسٹ سے قبل فٹنس پر خدشات

   

پرتھ، 13 نومبر (آئی اے این ایس) انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ کو ہیمسٹرنگ میں کھنچاؤ محسوس ہونے کے بعد جمعہ کو احتیاطی اسکین کروایا جائے گا۔ انہوں نے انگلینڈ لائنز کے خلاف وارم اپ میچ کے پہلے دن صرف آٹھ اوورز پھینکے اور دوپہر کے سیشن میں میدان چھوڑ دیا۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مطابق ووڈ نے آٹھ اوورز بولنگ کی، تاہم ہیمسٹرنگ میں سختی کے باعث وہ میدان سے باہر چلے گئے۔ وہ دو دن بعد دوبارہ بولنگ کریں گے۔35 سالہ ووڈ جو آسٹریلیا کے خلاف 11 ٹسٹ کھیل چکے ہیں، انہوں نے آٹھ اوورز میں 29 رنز دیے۔ وہ گھٹنے کی تکلیف کے باعث فروری سے بین الاقوامی کرکٹ سے باہر ہیں۔دوسری جانب آسٹریلوی بولرز جوش ہیزل ووڈ اور شان ایبٹ بھی زخموں کے مسائل سے دوچار ہیں۔ ہیزل ووڈ کو کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے جبکہ ایبٹ ایشیز سیریزکے پہلے ٹسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔