مارگریٹ الوا کا پرچہ نامزدگی داخل

   

نئی دہلی: نائب صدر کے عہدے کے لیے اپوزیشن کی امیدوار مارگریٹ الوا نے منگل کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ محترمہ الوا نے اپنے کاغذات نامزدگی لوک سبھا کے جنرل سکریٹری کو پارلیمنٹ ہاؤس میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے اور لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری اور پارٹی کے سینئر لیڈر جے رام رمیش کی موجودگی میں سونپے ۔
اس موقع پر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار، شیوسینا کے سنجے راوت، کمیونسٹ مارکسسٹ پارٹی کے سیتارام یچوری اور دراوڑ منیترا کزگم کے تروچی سیوا اور دیگر اپوزیشن لیڈر موجود تھے ۔ محترمہ الوا سابق گورنر اور سابق مرکزی وزیر ہیں۔