ماریشس میں کورونا وائرس کے پہلے تین کیس

   

پورٹ لوئیس، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ماریشس میں جمعرات کو دنیا بھر میں پھیل چکے جان لیوا کورونا وائرس (کووڈ -19) کے پہلے تین کیس سامنے آئے ہیں۔حکومت نے ایک سرکاری بیان جاری کرکے کہا‘‘ماریشس میں کورونا وائرس کے تین معاملے درج کئے گئے ہیں ،کورونا وائرس جیسی علامات کے بعد تین افراد کی جانچ کرائی گئی تھی جس میں وہ مثبت پائے گئے ۔ اس وائرس سے متاثر ہونے والے تین افراد میں سے دو حال ہی میں برطانیہ میں ایک کروز سے واپس آئے تھے ’’۔وزیر اعظم پروند کمار جگناتھ کے مطابق متاثرہ افراد کو سوئیلاس اسپتال میں علیحدہ بنائے گئے وارڈ میں رکھا گیا ہے ۔ وزیر اعظم نے اس وبا سے بچے رہنے کیلئے لوگوں سے محتاط اور تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی اپیل بھی کی۔