ماریڈی پلی ڈبل بیڈروم مکانات میں غیرمجاز قبضہ

   

حیدرآباد ۔ 28 اپریل (سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ ماریڈ پلی میں ڈبل بیڈروم مکانات تعمیر کئے جانے کے بعد اسے ابھی تک الاٹ نہیں کیا گیا۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ ان ڈبل بیڈروم مکانات میں بعض افراد نے غیرقانونی طور پر مقیم ہیں جس کے بعد پولیس نے ریونیو حکام کے ساتھ مل کر اپنی جانچ شروع کردی۔ ماریڈ پلی میں کچھ عرصہ سے ڈبل بیڈروم مکانات خالی پڑے ہیں جہاں چند افراد مقیم ہیں۔ پولیس ان افراد کی شناخت کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ ریونیو حکام نے واضح کیا کہ جو لوگ غیرقانونی طور پر مقیم ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ مقامی عوام نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ ڈبل بیڈروم کو جلد از جلد الاٹ کریں تاکہ بے گھر اور غریب افراد کو چھت مل سکے۔ ش