حیدرآباد، 15 ستمبر (پریس نوٹ) ماسٹر ارمان ناظم الدین نے پہلی ایشین اوپن انٹرنیشنل ٹائیکنڈو چمپئن شپ میں شاندار مظاہرہ پیش کیا ہے۔ 13 اور 14 ستمبر کو جی ایم سی بالایوگی انڈور اسٹیڈیم، گچی باؤلی، حیدرآباد میں باصلاحیت مارشل آرٹسٹ اور بلیک بیلٹ ڈان۔2 کے حامل ارمان نے اپنی زبردست صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈر۔ 14 کیٹگری میں دو گولڈ میڈل جیتے۔ 7 ویں جماعت کے اسٹوڈنٹ ارمان کا تعلق کویتا ٹائیکنڈو اکیڈیمی، حیدرآباد سے ہے۔ ارمان کے پرفارمنس نے نہ صرف ان کی اکیڈیمی، ان کے شہر بلکہ ریاست اور قوم کیلئے بھی فخر کا موقع فراہم کیا ہے۔ اس سے یقینا کم عمر اتھلیٹس کو مارشل آرٹس سے وابستہ ہونے اور مہارت حاصل کرنے کا حوصلہ ملے گا۔