ماسٹر محمد حسان علی کو جناب زاہد علی خاں کی مبارکباد

   

تابناک مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار ، ساتویں جماعت میں رہ کر انجینئرنگ طلبہ کی تربیت کی ستائش
حیدرآباد ۔ 7 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ساتویں جماعت کا 11 سالہ طالب علم لڑکا جو انجینئرنگ کے طلبہ کو پڑھاتا ہے قابلیت کو دیکھتے ہوئے اسٹیٹ بنک آف انڈیا نے بونو کے ایوارڈس سے نوازا ہے ۔ محمد حسان علی کا حیدرآباد سے تعلق ہے ۔ اسٹیٹ بنک آف انڈیا نے ملکی سطح پر 20 سال کی عمر میں ان قابل نوجوانوں کی شناخت کی ہے جنہوں نے اپنی قابلیت سے بہترین سماج کی تشکیل کی کوشش کی ہے ۔ یس بی آئی نے اسے قابل نوجوانوں کی شناخت کے لیے ملکی سطح پر انتخاب کیا تھا جس میں 1.7 لاکھ افراد نے حصہ لیا ۔ بعد ازاں ماہرین پر مشتمل ججس کی کمیٹی نے کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری کی جس میں حیدرآبادی لڑکے محمد حسان علی کو انعام اول سے نوازا گیا ہے ۔ محمد حسان علی نے بتایا کہ 2020 ء ان کا نشانہ 1000 انجینئرنگ کے طلبہ کو تربیت فراہم کرناہے ۔ آج اس طالب علم نے اپنے والد محمد صادق علی کے ساتھ دفتر سیاست پہونچ کر ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں سے ملاقات کیا تو جناب زاہد علی خاں نے لڑکے کی غیر معمولی صلاحیت کی ستائش کرتے ہوئے اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے تابناک مستقبل کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب عامر علی خاں بھی موجود تھے ۔۔