ماسٹر پلان کی تیاری میں اپنی اراضی کے تحفظ کا الزام مسترد

   

بی جے پی قائد رمنا ریڈی عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، محمد علی شبیر کی پریس کانفرنس

کاماریڈی:21؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق ریاستی وزیر محمد علی شبیر آج یہاں کاماریڈی میں اپنی قیام پر منعقدہ پریس کانفرنس سیکہا کہ کاماریڈی کے نئے ماسٹر پلان ، انڈسٹریل زون ، گرین زون اور کسانوں کی جانب سے چلائی جانے والی تحریک میں شبیر علی کی خاموشی پر بی جے پی قائد رامنا ریڈی کی جانب سے ان کے اراضیات کے تحفظ کیلئے ماسٹر پلان کی تیاری میں اہم رو ل ادا کرنے کے الزام کو سراسر غلط اور بے بنیاد قرار دیا ۔ واضح رہے کہ کاماریڈی میں کسانوں کی جانب سے شبیر علی اور گمپا گوردھن کے علامتی پتلوں کو نذرآتش کیا گیا اور اس میں ملوث شبیر علی ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا جس پر انہوں نے کہا کہ 5؍ ڈسمبر کو پردیش کانگریس کی جانب سے منعقدہ احتجاج کے روز دھرنا دیا گیا تھا اور اس دھرنے میں کلکٹر سے ماسٹر پلان پر سب سے پہلے نمائندگی کرتے ہوئے مخالفت کی تھی اور ماسٹر پلان کے تحت میری اپنی خود کی اراضی 13 ایکر 14 گنٹے ہے ۔ اس میں میرا بھی کسانوں کے ساتھ نقصان ہورہا ہے اور یہ اراضی 15 سال قبل خریدی گئی تھی رامنا ریڈی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماسٹر پلان پر پرنسپل سکریٹری میونسپل اڈمنسٹریشن اروند کمار کو فون پر نمائندگی کی گئی تھی آج پی اے کے ذریعہ تحریر بھی حوالے کی گئی انہوں نے کہا کہ رامنا ریڈی ٹی آرایس حکومت پر الزام لگانے کے بجائے فرقہ پرستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے نام کا استعمال کر رہے ہیں ۔ کسانوں کے ساتھ مل کر کانگریس پارٹی ماسٹر پلان کیخلاف احتجاج میں شامل ہے لیکن رامنا ریڈی کی تنگ نظری اور عوام کو گمراہ کرنے کیلئے سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے اس طرح کے الزامات عائد کئے جارہے ہیں حال ہی تک عبداللہ نگر کی اراضیات پر دعویٰ کرنے والے رامنا ریڈی اب خاموشی کیوں اختیار کی ہے اس کے پیچھے کیا راز ہے اس کا بھی انکشاف کرنے کا مطالبہ کیا ۔ سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے میرے نام کا استعمال کرنا اور میری 100 ایکر اراضی ہے کہہ کر بدنام کرنا کس حد تک درست ہے جبکہ میرے پاس 13 ایکر اراضی ہے نئے ماسٹر پلان میں میرا خوداپنا آبائی مکان 20 فٹ متاثر ہورہا ہے اور میں نے میونسپل عہدیداروں کو واضح طور پر بتادیا کہ جب چاہئے 20 فٹ مکان منہدم کرسکتے ہیں اور ہرجانہ ادا کریں لیکن اس طرح کی افواہیں پھیلاتے ہوئے عوام کو گمراہ کرنا بند کریں ورنہ کانگریس پارٹی حقیقت کو اور بھی مزید واضح کرے گی ۔