ماسکو۔12 جون (سیاست ڈاٹ کام)200 سے زائد افراد کو بشمول قائد اپوزیشن ناوالوف کو پولیس نے حراست میں لے لیا، کیونکہ وہ پرامن جلوس کو صیانتی محکموں کی جانب سے عوام کے استحصال کے خلاف بطور احتجاج نکالا گیا تھا۔ روس کی پولیس نے کہا کہ اگر ان افراد کو گرفتار نہ کیا جاتا تو فسادات پھوٹ پڑنے کا اندیشہ تھا۔جلوس میں 1000 سے زائد افراد نعرہ بازی کرتے ہوئے شریک ہوئے تھے ۔
