ماسکو میں احتجاج کے دوران اپوزیشن لیڈر سمیت 700 افراد گرفتار

,

   

Ferty9 Clinic

ماسکو ۔ 4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) روس میں حکومت کے خلاف جاری اپوزیشن کے احتجا ج کے دوران پولیس نے حزب اختلاف کے رہنما سمیت 700 افراد کو گرفتار کرلیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق اپوزیشن کی خاتون رہنما لیوبوف سوبول ریلی میں شرکت کے لیے ٹیکسی میں سوار تھیں کہ پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔ واضح رہے کہ ماسکو کے شہری انتخابات میں اپوزیشن کے امیدواروں کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد ماسکو میں مظاہرین جمع ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے مظاہرے میں شرکت کے لیے آنے والوں کو رکنے کا انتباہ کیا اور سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا۔ اپوزیشن رہنما انتخابات میں نااہل قرار جانے کے بعد سے 21روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔