ماسکو۔ماسکو میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 35 لوگوں کی موت ہوجانے سے روس کی راجدھانی میں اس وبا سے مہلوکین کی تعداد بڑھ کر3831ہوگئی ہے ۔ماسکو کے کورونا وائرس رسپانس سینٹر نے منگل کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی ہے ۔ ماسکو میں کورونا انفیکشن کے 745 نئے کیسیس درج کئے گئے ۔ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران اس انفیکشن کے نئے کیسیس میں 31 فیصد کمی آئی ہے ۔ اس سے ایک روز قبل ماسکو میں کورونا کی وجہ سے 35افراد لقمہ اجل بن گئے تھے ۔