ماسکو میں ہندوستانی وفد کی طالبان سے ملاقات

   

ماسکو : ہندوستانی عہدیداروں کی ماسکو میں افغانستان کے نائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی سے ملاقات کی اطلاع ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ہندوستان نے انسانی بنیادوں پر کابل کو امداد کی پیشکش کی ہے ۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے ٹوئٹر پر یہ بات بتائی گئی ۔سرکاری ذرائع کے بموجب ہندوستان گیہوں اور دیگر اشیاء پر مشتمل بھاری امداد کا عطیہ دینے پر غور کررہا ہے ۔ دونوں وفود نے سفارتی و معاشی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب ہندوستان نے سرکاری طور پر افغانستان کیلئے امداد کا اعلان کیا ہے ۔