یوکرائن : یوکرائن کے وزیر خارجہ نے کہا ہے روس یوکرائن کو تباہی کی کھلے عام دھمکی دے رہا ہے۔ دیمترو کولیبا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ یوکرائن روس کی طرف سے سلامتی کی صورتحال کو بگاڑنے کی مذمت کرتا ہے۔ یوکرائن کا کہنا ہے کہ اس وقت 40 ہزار روسی فوجیں اس کی سرحد پر موجود ہیں۔
صومالیہ میں بم دھماکہ، 17افراد ہلاک
موغادیشو : صومالیہ کی راجدھانی موغادیشو کے نزدیک سڑک کے کنارے ہوئے بم دھماکہ میں کم از کم 17 لوگوں کی موت ہوگئی۔مقامی میڈیا نے اس کی اطلاع دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس دھماکے میں دو لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کی زد میں ایک بس بھی آگئی جو کہ راجدھانی موغادیشو سے جنوبی شوبیلے علاقے کی جانب جارہی تھی۔