ماسک استعمال نہ کرنے پر قانونی کارروائی کا انتباہ

   

کورونا میں دن بہ دن اضافہ افسوسناک ،گمبھی راؤ پیٹ میں سب انسپکٹر آف پولیس سومیا ریڈی کی پریس کانفرنس

گمبھی راؤ پیٹ : چہرے پر بغیر ماسک کے باہر آنے والوں پر قانونی کاروائی کرنے کا سب انسپکٹر آف پولیس گمبھی راوپیٹ سومیا ریڈی نے عوام کو انتباہ دیا۔ جو آج مقامی پولیس اسٹیشن میں الکٹرانک و پرنٹ میڈیا کوخطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ کوروناوائرس کی دوسری لہر چل رہی ہے جس کی وجہ دن بہ دن کوویڈ کیسوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ہے اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق غیر ضروری اپنے مکانات سے نہ نکلنے اگر گھروں سے نکلنا بھی ہو تو ضرورت کے مطابق اپنے گھروں سے نکلنے پر ماسک کا استعمال ضرور کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اس کے علاوہ انہوں نے عوام کو احتیاطی اقدامات اور کورونا وائرس سے حفاظت کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کا مجمع کی شکل میں نہ آنے کا اور بس اسٹینڈ, سرکاری مارکیٹ اور پبلک علاقے میں سماجی دوری کا فاصلہ اختیار کرتے ہوئے سماجی فاصلہ برقرار راکھیں اور ہر تھوڑی دیر کو سینیٹائزر سے ہاتھ کو صاف کرنے کا انھوں نے عوام کو مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس دوسری مرتبہ عروج پر ہے۔ اس لئے ہم سب کو احتیاط کرنے کا مشورہ دیا اور اگر ریاست حکومت کے احکامات کے خلاف ورزی کرنے پرسخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا۔اس موقع پر انھوں نے چھوٹے بچوں کے والدین کو تاکید کی کہ وہ اپنے بچوں کو موٹر سیکل چلانے کے لیے نہ دیں اکثر اوقات چھوٹے بچے تیزی کے ساتھ گاڑی چلاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو رہے ہیں اس کی وجہ قیمتی جانیں تلف ہورہی ہے انہوں نے نشے کی حالت میں بھی گاڑی چلانے سے عوام کو گریز کا مشورہ دیا ورنہ ان کے خلاف بھی ڈرینک ایںڈبڈرایو کے تحت درج کرلیا جائے گا اس موقع پر پولیس کو دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
جگتیال میں شادی مبارک
چیکس کی تقسیم
جگتیال : جگتیال ایم ایل اے کیمپ آفس میں رکن اسمبلی جگتیال ڈاکٹر ایم سنجے کمار نے آج شہر کے 8 خواتین کو شادی مبارک کلیان لکشمی کے 8لاکھ روپیوں کے چیکس تقسیم کئے۔ بعد ازاں چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے منظور کردہ 3.75 لاکھ روپیوں کے چیکس کو بھی 10 افراد میں تقسیم کئے ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نے کہا کہ ہر طبقہ کی خوشحالی کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے۔