ماسک افیئر، مرکل کی پارٹی کے بحران میںاضافہ

   

برلن: جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) اور صوبے باویریا میں اس کی ہم خیال پارٹی کرسچن سوشل یونین (سی ایس یو) کورونا ماسک افیئر کی وجہ سے مزید مسائل کا شکار ہو گئی ہیں۔ کل جمعرات کو سی ڈی یو کے ایک تیسرے قانون ساز کو بھی اس معاملے کے تناظر میں مستعفی ہونے کا اعلان کرنا پڑا۔ ایک ہفتے میں یہ اس جماعت کے تیسرے رکن پارلیمان کا استعفیٰ ہے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے، جب آئندہ اتوار کو جرمنی کے دو صوبوں میں علاقائی انتخابات منعقد شدنی ہیں۔