ماسک اور ویکسینیشن کے تئیں بیداری ضروری:وزیراعظم مودی

,

   

Ferty9 Clinic

وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی میں کورونا کی وبا سے پیدا حالات کا جائزہ لیا اور کورونا سے بچاؤ کے احتیاطی اقدامات اور 45 سال سے زیادہ عمر والے لوگوں کی ٹیکہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔وزیراعظم نے اتوار کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے میٹنگ میں حصہ لیا اور کورونا سے بچاؤ اور کورونا متاثرہ مریضوں کے مکمل علاج کے لئے ٹیسٹنگ ،بیڈ،دوائیاں ،ویکسین اور طبی اہلکاروں کی ضرورت وغیرہ کی معلومات لی۔ انہوں نے عوام کو ہر ممکن مدد فوری طورپر مہیا کرانے کے لئے افسروں کو ہدایت دی۔بات چیت کے دوران وزیراعظم نے اس بات پر خاص طور پر زور دیا کہ ’دو گزکی دوری ،ماسک ہے ضروری‘ پر عمل سبھی لوگوں کے ذریعہ کیا جائے۔ وزیراعظم نے ویکسینیشن مہم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ 45 سال سے زیادہ کی عمر کے سبھی لوگوں اس سلسلے میں بیدار کریں۔ انہوں نے انتظامیہ کو بھی پوری حساسیت کے ساتھ وارانسی کےلوگوں کی ممکن حد تک مدد کرنے کےلئے کہا۔