واشنگٹن : امریکہ میں نیومیکسیکو اسٹیٹ یونیورسٹی کے اسوسی ایٹ پروفیسر کرشناکوڈا نے کہا کہ ماسک پہننے سے بلاشبہ مدد ملتی ہے لیکن لوگ جب ایک دوسرے کے قریب ہوں تو ماسک پہننا فضول ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہ صرف ماسک پہننے سے کوویڈ۔19 کے پھیلاؤ کو روکا نہیں جاسکتا۔ ماسک پہننے سے نہ صرف کوروناوائرس سے بچا جاسکتا ہے بلکہ اس وائرس سے محفوظ بھی رہ سکتے ہیں۔ اگر کوئی سماجی دوری برقرار نہیں رکھتا ہے تو ماسک پہننا فضول ہے۔ ایک جائزہ کے مطابق تحقیق کاروں نے کہا کہ پانچ مختلف قسم کے ماسک میٹریل کا ٹسٹ کیا گیا اور یہ ماسک پہن کر رہنے والے متاثرہ افراد کا بھی ٹسٹ کیا گیا۔
SARAS CoV-2 وائرس سے متاثرہ افراد کا معائنہ کرایا گیا تو ان کی کھانسی کے ذریعہ نکلنے والے جراثیم کیا چھینک سے نکلنے والا مادہ آسانی سے پھیل جاتا ہے۔ تاہم ماسک لگانے سے اس کے پھیلاؤ میں کمی آتی ہے۔ وائرس کے چھینٹے پھیلنے سے وائرل بیماریاں ہونا لازمی ہے اسی لئے 6 فٹ کی دوری رکھنا ضروری ہے۔ جسمانی طور پر انسانی ایک دوسرے سے دور رہ کر کام کرے تو متاثرہ شخص کے جراثیم دوسرے تک نہیں پہنچ سکتے۔سماجی دوری برقرار نہیں رکھی گئی تو وائرس پھیلنے کے امکانات قوی ہوجاتے ہیں۔