ناگی ریڈی پیٹ تحصیلدار سعید احمد مسرور کے احکام
یلاریڈی : منڈل ناگی ریڈی پیٹ مستقر کے گوپال پیٹ میں مختلف دوکانات اور ماسک نہ فروخت کرنے پر مقامی عہدیداروں نے جرمانہ عائد کیا ۔ منڈل تحصیلدار سعید احمد مسرور ، MPDO رگھو ، سب انسپکٹر راجیا ، MPO سرینواس نے مل کر منڈل کے دوکانات کی تنقیح کی جس پر پانچ دوکانات پر ماسک فروخت نہ کرنے پر فی کس ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا گیا اور ہر دوکاندار کو ماسک فروخت کرنے کا مشورہ دیا ۔ منڈل لنگم پیٹ کے تمام مواضعات میں بھی ماسک نہ لگانے والوں پر ایک ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کرنے کا سب انسپکٹر سریکانت نے انتباہ دیا ۔ منڈل مستقر کے ایم پی ڈی او آفس پر منعقدہ اجلاس میں سرپنچوں ، منڈل پریشد ارکان ، سکریٹری ، افراد کے ساتھ بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہر فرد کو ماسک لگاناور اور لگائی گئی تمام پابندیوں پر عمل آوری کرنے کا مشورہ دیا گیا ۔ مواضعات کی عوام کو سرپنچ و عوامی نمائندے کورونا کی دوسری لہر کے خطرناک ہونے سے آگاہ کروانے کو کہا ۔ اس موقع پر منڈل پریشد صدر محترمہ غریب النساء بیگم ، MPDO مسٹر ملکاارجن ریڈی ، تحصیلدار مسٹر این سنگھ ، میڈیکل آفیسر محترمہ ڈاکٹر ثمیہ اور منڈل پریشد ارکان ، سرپنچ کثرت سے موجود تھے ۔