واشنگٹن: امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کہتے ہیں کہ ماسک پہننے کی ہدایت دینا کوئی سیاسی بیان نہیں ہے۔امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے امریکہ کے نو منتخب صدر بننے کے بعد سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والے جوبائیڈن نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر عالمی وبا کورونا وائرس سے بچنے سے متعلق ایک اہم بیان جاری کیا ہے۔ جوبائیڈن نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ ’ماسک پہننے کی ہدایت دینا کوئی سیاسی بیان نہیں ہے بلکہ یہ ہر محبت وطن کا فرض ہے کیونکہ ایسا کرنے سے ہم اپنے ملک کو عالمی وبا سے محفوظ رکھ سکیں گے۔‘اس سے قبل ایک بیان میں جوبائیڈن نے کہا تھا کہ حکومت کی جانب سے شٹ ڈاون کا سامنا ہے، انہیں کورونا ویکسین کی مقدار کے بارے میں بتایا ہی نہیں جارہاہے۔