’’ماسک نہیں تو دوا نہیں ‘‘میڈیکل شاپس کو ہدایت

   

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے میڈیکل شاپس کو پابند کیا ہے کہ وہ ماسک کے بغیر ادویات فروخت نہ کریں۔ ادویات کے لئے آنے والے افراد کو ماسک کا استعمال لازمی قرار دینے کیلئے نو ماسک ، نو میڈیسن کا بورڈ آویزاں کیا جائے۔ حکومت نے میڈیکل شاپس کو ماسک کے قانون پر سختی سے عمل آوری کی ہدایت دی ہے ۔ حکومت نے کہا کہ ڈاکٹرس کی جانب سے پرسکرپشن پیش کئے جانے کے بعد ہی بخار ، کھانسی اور سردی کی ادویات فروخت کی جائیں۔ حکومت نے کہا کہ کورونا کیسس میں بڑھتے اضافہ کے پیش نظر احتیاطی تدابیر ضروری ہے۔ میڈیکل شاپ اونرس سے کہا گیا ہے کہ وہ کورونا کی علامات رکھنے والے افراد کو دوائی دینے کے بجائے فوری ٹسٹ کرانے کا مشورہ دیں۔