بھوپال: مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میونسپل کارپوریشن کے محکمہ صحت کے عملے نے ماسک نہ لگانے پر 290 لوگوں کے خلاف معاملہ بناکر ان سے 29 ہزار روپے کی رقم اسپاٹ فائن کے طور پر وصول کی ہے ۔سرکاری اطلاعات کے مطابق ضلع میں کورونا انفیکشن کو روکنے کے لئے میونسپل کارپوریشن کے محکمہ صحت کی ٹیموں نے کل اپنے اپنے زونوں کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ماسک نہ لگانے والوں کے 290 معاملوں میں 29 ہزار روپے کی رقم اسپاٹ فائن کے طور پر وصول کی ہے ۔ اس دوران لوگوں کو لازمی طور پر ماسک لگانے کی تلقین بھی کی گئی۔