ماسک نہ پہننے پر ایک ماہ کی تنخواہ نہ دینے کا اعلان

   

ریاض ۔18جون (سیاست ڈاٹ کام)سعودی وزارت انصاف نے دفاتر میں مصافحہ کرنے اور ماسک نہ پہننے پر سزائیں مقرر کی ہیں۔وزارت نے اتوار21 جون سے تمام سرکاری و خانگی دفاتر کی مکمل بحالی کی صورت میں کورونا سے بچاؤکے لیے مقرر حفاظتی اقدامات کی پابندی نہ کرنے والے ملازمین کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق وزارت انصاف نے بیان میں کہا کہ اجتماعات اور تقریبات کا انعقاد منع ہے۔ خلاف ورزی پر دسویں گریڈ اور اس سے کم درجے کے ملازمین کی کم ازکم ایک ماہ کی تنخواہ کاٹی جائے گی۔ گیارہویں گریڈ یا اس سے اوپر گریڈ کے ملازمین کو سالانہ الاؤنس سے محروم کردیا جائے گا۔دفاتر میں مصافحے پرکم ازکم 5 دن کی تنخواہ کی کٹوتی کی سزا ہوگی۔