ماسک کا استعمال اور سماجی دوری ہر شخص کیلئے لازمی

   

کلواکرتی /28 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی میں آج ضلع کلکٹر ای سریدھر نے آر ڈئ او آفس میں عہدیداروں سے مشاورت کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ناگرکرنول ضلع میں اس ماہ کی 23 تاریخ کو چارہ کنڈو منڈل کے راماچندرا پورم میں ایک پازیٹیو کیس آیا تھا اور آج ایک نیا کیس دنگور منڈل کے کونڈا ریڈی پلی میں آنے کے سبب عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے ریونیو ، ہیلت ، پنچایت ، راج کے ذمہ داروں سے کہا کہ لاک ڈاؤن مسلسل چلاتے ہوئے ماسک کے اہتمام اور عوامی دور اختیار کراتے ہوئے عوام کو عمل کرنے کی ترغیب دیں جبکہ راما چندرا پورم کے 44 افراد کو پرائمری نگہداشت میں اور سکنڈری نگہداشت میں 80 آدمی کو رکھا گیا ہے ۔ جبکہ کونڈا ریڈی پلی میں پرائمری کنٹراکٹ کے تحت 14 افراد کو نگہدشات سنٹر میں رکھا گیا ہے جبکہ ہر ایک گاؤں میں سانیٹائزر سیزن مسلسل جاری رکھنے کا حکم دیا ۔ یہ دو متاثرہ افراد ماقبل حیدرآباد میں علاج کروا رہے تھے ۔ جبکہ جدید کیس نہیں ہیں جبکہ راما چندرا پورم کے تین افراد کی آج رپورٹ نیگیٹیو آئی ہے ۔ گورنمنٹ سنٹر میں موجود افراد کے علاوہ معالجہ پر مکمل تفصیلات حاصل کیں اور کرانہ شاپس ، بینکس وغیرہ پر جو بھی افراد ماسک استعمال نہیں کر رہے ہیں ان پر کڑی نظر رکھنے اور ان پر جرمانے عائد کرنے کا حکم دیا اور کرورنا کو دبانے کیلئے سخت سے سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا ۔ اس موقع پر سدھاکر لال ، آر ڈی او راجیش کمار ، اور دیگر موجود تھے ۔ جبکہ ڈاکٹر شیورام نے بتایا کہ آج ان دونوں متاثرہ افراد کے متعلق رکھنے والے 6 افراد کو ٹسٹ کروایا جارہا ہے ۔ جس کی رپورٹ کل تک آنے کی امید ہے ۔