ماسک کا استعمال نہ کرنے پر ایک ہزار روپئے کا جرمانہ

   

سرپور ٹاون ای او گرام پنچایت کرشنا کا صحافتی بیان
سرپور ٹاون/15 مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاون مستقر کے گرام پنچایت آفس میں 14 مئی کو ای او گرام پنچایت کرشنا کی جانب سے پریس میٹ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر یو ڈی سی سنتوش کمار اور ای او گرام پنچایت کرشنا نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتوں کی جانب سے لاک ڈاؤن کے پیش نظر تجارت اور کاروبار کرنے والوں کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے گھروں سے ضروری کام کاج کیلئے باہر آنے والوں کو چاہیئے کہ ماسک کا استعمال کرتے ہوئے سماجی دوری کا بھی خیال رکھیں۔ انہوں نے ماسک کا استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف ایک ہزار روپیوں کا جرمانہ عائد کرنے کا انتباہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا علاج صرف سماجی دوری اور اپنے اپنے گھروں میں محفوظ رہنے پر یہ ختم ہوگا۔ اس لئے اپنے اپنے علاقوں میں صاف صفائی کا بھی خاص خیال رکھنے کا عوام کو مشورہ دیا۔ ضلع کلکٹر کمرم بھیم آصف آباد سندیپ کمار جھا کی ہدایت کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک ہزار روپیوںکا جرمانہ کا انتباہ دیا۔