نارائن پیٹ میں عہدیداروں کو کلکٹر کی ہدایت ، دامرگدہ ہیلت سنٹر کا معائنہ
نارائن پیٹ ۔ ضلع کلکٹر نارائن پیٹ شریمتی ہری چندنا ، آئی اے ایس نے نارائن پیٹ ضلع کے دامرگڈہ منڈل کے پرائمری ہیلتھ سنٹر کا اچانک معائنہ کیا۔ موضع میں کئے گئے سروے کی جانب کی گئی اور یہ دریافت کیا کہ آیا گاؤں میں گھر گھر سروے کیسے کیا گیا ۔ انہوں نے اچانک ایک مکان میں داخل ہوگیا اور گھر والوں سے پوچھا کہ آیا کوئی یہاں سروے کرنے آیا تھا اور کیا یا دریافت کیا اور کوئی بخار اور کھانسی یا کوئی وبائی مرض کا شکار تو نہیں ؟ اور یہ بھی دریافت کیا کہ کوئی کٹ وغیرہ فراہم کی گئی ہے کہ نہیں ؟ انہوں نے کہا کہ گھر میں کسی بھی کو بھی نزلہ یا زکام ہوتو انہیں 7 قسم کیادویات کی کٹ فراہم کی جائے اور اس کے استعمال کا طریقہ بھی سمجھایا جائے۔ مریض کو علحدہ کمرہ میں رکھا جائے۔ ضلع کلکٹر شریمتی ہری چندنا نے اس موقع پر ضلعی عہدیداروں کو ہدایات کی کہ ماسک کے بغیر بستی یا گاؤں میں آزادانہ گھوم پھرنے والوں کو ہزار روپئے جرمانہ عائد کئے جائیں ۔ انہوں نے وہاں موجود پولیس عہدیداروں کو ہدایات کی کہ اس کی ذمہ داری پولیس والوں پر عائد ہوتی ہے ۔ انہوں نے آنگن واڑی اساتدہ کو ہدایات کی کہ گھر گھر سروے کے موقع پر گھر میںبھی کویڈ کی علامات سے متاثر اشخاص کو علحدہ رکھنے اور انہیں کوویڈ کٹ استعمال کروانے کی ہدایات کریں۔ اس موقع پر اڈیشنل کلکٹر مسٹر چندرا ریڈی ڈی ایم اینڈ ایچ او ڈاکٹر وجئے چندرا موہن، ڈی پی او مسٹر مرلی، ایم پی ڈیاو شریمتی یشودھا موجود تھے۔
